شہباز شریف کی لندن سے روانگی، نواز شریف سے ملاقات کے جذباتی مناظر

شہباز شریف کی لندن سے روانگی، نواز شریف سے ملتے ہوئے جذباتی مناظر
کیپشن: Shahbaz Sharif's departure from London, emotional scenes meeting Nawaz Sharif

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ 2 روز سے لندن میں قیام پذیر تھے۔ جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے 4 ملاقاتیں کیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ان ملاقاتوں میں بہت سے اہم فیصلے کیے گئے۔ جن میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت بھی شامل ہے۔ شہباز شریف پاکستان کیلیے روانہ ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں انہیں لندن میں ایون فیلڈ ریفرنس سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جہاں وہ روانگی سے قبل اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے الوداعی ملاقات کرتے ہیں۔ اس ملاقات کے جذباتی مناظر سے تمام دیکھنے والوں کو جذباتی کردیا۔ شہباز شریف رخصت ہوتے ہوئے نواز شریف کو گلے ملے اور ان کا بوسہ لیا۔ اس کے بعد نواز شریف نے بھی شہباز شریف کو گلے لگایا اور ان کا بوسہ لیکر انہیں رخصت کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ جنہوں نے یہ جذباتی ویڈیو شیئر کرکے اس کے ساتھ عنوان میں لکھا ہے۔ 'ماشاءاللہ'۔