پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ماہانہ ٹیکس کولیکشن میں غیرمعمولی اضافہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ماہانہ ٹیکس کولیکشن میں غیرمعمولی اضافہ
کیپشن: Abnormal increase in monthly tax collection of Punjab Revenue Authority(file photo)

ایک نیوز نیوز:   پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ماہ اکتوبر میں 14ارب 54کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کرلیا۔ جو کہ گزشتہ سال اسی دورانیہ  میں  10 ارب 96 کروڑ روپے تھا۔ 

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق ٹیکس وصولی گزشتہ برس کے مقابلے میں 33 فیصد زائد ہے۔ ترجمان کے مطابق جولائی تا اکتوبر 57.447 ارب روپے سیلز ٹیکس وصول کیا گیا۔ گزشتہ سال اسی دورانیے میں  43ارب 67کروڑ وصول ہوئے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو 190 ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے۔ اتھارٹی ہدف کا 30 فیصد ٹیکس ہدف وصول کرچکی ہے۔ ٹیکس وصولی میں خاطر خواہ اضافہ ایک شاندار کامیابی ہے۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کو آگاہی دینے سے ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی۔ چیئرمین پی آر اے نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ محنت اور لگن سے کام کرنے سے ہی یہ کامیابی حاصل ہوئی۔