ایک نیوز نیوز: ملک کے مختلف چھوٹے اور بڑے شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے عام شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس حوالے سے ایک ریلی راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے زیر اہتمام نکالی گئی۔ ریلی کوہاٹی بازار سے مری روڈ تک نکالی گئی۔ جس میں اہم سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ملک کے دیگر چھوٹے اور بڑے شہروں میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج سے یکجہتی ریلی میں ملی نغمے اور قومی ترانوں کی گونج رہی۔
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی میں ریلی کا انعقاد۔ pic.twitter.com/v4tAvHxMOG
— AIK News News (@pnnnewspk) November 11, 2022
ان ریلیوں میں تاجر،سول سوسائٹی و مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے مسلح افواج اور عسکری قیادت سے بھر پور اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
ریلی میں شریک افراد نے پاکستان اور افواج پاکستان زندہ باد اور آئی ایس آئی، پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے۔