نواز شریف سےاہم تعیناتی پر مشاورت مکمل، شہباز شریف فائنل ملاقات کے بعد پاکستان روانہ

آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت، شہباز شریف ، نواز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستان روانہ
کیپشن: Consulting on appointment of Army Chief, Shahbaz Sharif left for Pakistan after meeting with Nawaz Sharif

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات کے دوران اہم فیصلے کیے گئے۔ میٹنگ میں آرمی چیف کی تعیناتی پر غور کرتے ہوئے میرٹ کو اولیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں طے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کوبھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہوگا۔