خاتون افسرکی دلیری،ہائیکورٹ سے فرار ملزم کو دبوچ لیا

Nov 11, 2022 | 20:24 PM

ایک نیوز نیوز:لاہور ہائیکورٹ میں خاتون پولیس اہلکارنے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش  ناکام بنا دی۔ خاتون سب انسپکٹر نے کالر سے پکڑ کر ملزم کو قابو کیا۔بازوکپڑوں سے باندھ دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کےجج نے جنسی زیادتی کے ملزم کی ضمانت مسترد کی تو ملزم نے کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی دوڑ لگا دی لیکن اس کی یہ پھرتی کسی کام نہیں آئی ہے۔ خاتون سب انسپکٹر نے ملزم کو کالر سے پکڑ لیا اور اس کی فرار ہونے کوشش دھری کی دھری رہ گئیں. ملزم کی بھرپور کوشش کے باوجود خاتون اہلکار نے اسے بھاگنے نہ دیا ۔

ملزم عبدرزاق کے خلاف جلال پور بھٹیاں میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے ۔ ملزم نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

 
 

مزیدخبریں