ایک نیوز نیوز: سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں 2020ءکے بعد پہلی بار کسی کو سزائے موت دی گئی ۔ دونوں پاکستانیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد ریاض ریجن میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں پر ہیروئن سمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ جنہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے معاف کیے جانے کے باوجود سزائے موت دے دی گئی۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے 2ہزار 107پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستان واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا یہ وعدہ تاحال پورا نہیں ہو سکا اور اب تک صرف 250پاکستانی قیدی ہی رہا کرکے وطن واپس بھیجے گئے ہیں۔