عمران خان نے چارسالہ دور حکومت میں ملک کا معاشی بھٹہ بٹھادیا ،ترجمان پی ڈی ایم

عمران خان نے چارسالہ دور حکومت میں ملک کا معاشی بھٹہ بٹھادیا ،ترجمان پی ڈی ایم
کیپشن: Imran Khan set the economic furnace of the country during his four-year rule, PDM Spokesman

ایک نیوز نیوز:تر جمان حافظ حمداللہ کا عمران خان لانگ مارچ پر کہناتھا کہ عمران خان لانگ مارچ کے نام پرسڑکیں،راستے بند کرکے ملک میں سرمایہ کاری کا پہیہ جام کررہے ہیں۔

حافظ حمد اللہ کاکہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک کرکے بوڑھوں عورتوں بچوں اور بیماروں کو رونے پر مجبور کیا ہے۔بد قسمتی یہ ہے کہ پنجاب پولیس اور حکومت کی سرپرستی میں سڑکیں اور راستے بند کیے جارہے ہیں۔راستے بندکرنا عوام کو تکلیف دینا تعلیمی ادارے بندکرنا اور مریضوں کو ہسپتالوں سے بندکرنا کونسا جہادہے؟ عمران خان کی اصل لڑائی مرضی کی آرمی چیف کے لئے ہے تو عوام کوسزا کیوں دی جارہی ہے؟

وزیر اعظم اور چیف چسٹس قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں تاکہ اس فتنہ اور فساد خان کے اذیت اور تکلیف سے عوام کو سکون مل سکے۔