دنیا کی آبادی 15 نومبر کو 8 ارب کا ہندسہ چھو لے گی

دنیا کی آبادی 15 نومبر کو 8 ارب کے ہندسے کو چھولے گی

ایک نیوز نیوز: اقوام متحدہ نے کچھ عرصے قبل ایک رپورٹ میں یہ تخمینہ لگایا تھا کہ 15 نومبر وہ دن ہوگا جب دنیا کی آبادی 8 ارب ہوجائے گی۔

1800 کے اوائل میں انسانی آبادی ایک ارب تک پہنچی اور 1928 میں 2 ارب ہوئی۔

1975 میں انسانی آبادی 4 ارب تک پہنچی اور اب یہ 8 ارب کے سنگ میل کو عبور کرنے والی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق انسانی آبادی میں اضافے کی وجہ انسانی عمر میں بتدریج اضافہ ہے کیونکہ صحت، غذا، ذاتی صفائی اور ادویات کے نظام بہتر ہوئے ہیں۔

اسی طرح کچھ ممالک میں زیادہ شرح پیدائش کا تسلسل بھی برقرار رہا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق 7 ارب کے بعد آبادی کو 8 ارب ہونے میں 12 سال لگے جبکہ 9 ارب کے سنگ میل تک پہچنے میں 15 سال (2037 میں ایسا ہوگا) لگ جائیں گے۔

اقوام متحدہ نے اپنی ویب سائٹ پر 15 نومبر کو 8 ارب کا دن بھی قرار دیا ہے۔