ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر 

ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر 
کیپشن: ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر 

ایک نیوز نیوز :وزارت خارجہ نے ترجمان عاصم افتخار کی جگہ ممتاز زہرا بلوچ کو نئی ترجمان مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر کام کررہی ہیں، وہ جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں، عاصم افتخار احمد فرانس میں پاکستانی سفیر کا منصب سنبھالنے کے لئے پیرس پہنچ گئے۔دفترخارجہ میں ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک کمیونکیشن کے عہدے پر کام کرنے والی صائمہ میمونہ سید کو ڈپٹی ترجمان وزارت خارجہ تعینات کیا گیا ہے، پہلی مرتبہ دفترخارجہ میں نائب ترجمان کا تقرر کیا گیا ہے۔صائمہ سید کئی اہم مشنز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، ترجمان اور نائب ترجمان دونوں خاتون افسران ہیں۔
وزارت خارجہ کی  نئی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری ایشیا اینڈ پیسیفک کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ جمہوریہ کوریا میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں، ممتاز زہرہ بلوچ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منسٹر/ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ممتاز زہرہ بلوچ سیاسی امور کی کونسلر کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن میں سیکنڈ سیکرٹری کے طور پر  خدمات سر انجام دینے کا بھی تجربہ ہے۔وزارت خارجہ میں وہ سیکرٹری خارجہ کے دفتر میں ڈائریکٹر (امریکہ)، ڈائریکٹر (سیکیورٹی کونسل اینڈ ہیومن رائٹس) اور ڈائریکٹر (اسٹریٹیجک پلاننگ) کے طور پر کام کر چکی ہیں۔