ایک نیوز نیوز:عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا اور 24 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے کامیاب شرکاء کو تقریب میں اسناد سے نوازا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورکشاپ میں ارکانِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں، بیوروکریٹس، سفیروں، مسلح افواج کے سینئر افسران شامل تھے۔ورکشاپ میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد سکیورٹی امور کو سمجھنا اور اس بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔
شرکاء کو قومی سلامتی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہی دی گئی۔صدر نے ورکشاپ کے شرکاء کو قومی سلامتی سے متعلق ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر نے ملکی قیادت کیلئے نیشنل سکیورٹی ورکشاپس کے انعقاد میں این ڈی یو کے کردار کو سراہا۔
#President Islamic Republic of #Pakistan , Dr Arif Alvi awarded certificates to the successful participants of 24th National Security Workshop (#NSW ) in a ceremony held at the National Defence University (#NDU ) #Islamabad .#ISPR pic.twitter.com/nvc2jLlOf3
— ᗰᗩᑎGOᗰᗩᑎ ????‿???? (@Apkadarvesh) November 11, 2022