مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ،پاکستانی فائٹرکے ہاتھوں بھارتی فائٹرکوشکست

مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ،پاکستانی فائٹرکے ہاتھوں بھارتی فائٹرکوشکست
کیپشن: Mixed Martial Art Championship, Indian fighter defeated by Pakistani fighter

مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹر عاصم خان نے بھارتی فائٹر ہیوش ریڈی کو پہلے راؤنڈ میں شکست دے دی۔ سب سے جلدی فائٹ ختم کرنے والا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹر عاصم خان نے زبردست آغاز کیا۔ اپنی پہلی فائٹ میں عاصم خان نے بھارتی فائٹر پراتک سداشیو کو شکست دی۔2021میں ہونے والی چیمپئن شپ میں انجری کے باعث وہ ایونٹ کے دیگر فائٹس نہیں لڑ سکے تھے، مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ 2022 تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں تیرہ نومبر تک جاری رہے گی۔

ایشین پیسیفک ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہ زیب نے اپنے ٹائیٹل کا کامیاب دفاع کیا۔تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان کے معروف مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف پراتیک سدا شیو کو شکست دے کر اپنا ایشین ٹائیٹل برقرار رکھا۔چیمپئین شپ میں لیاقت علی، عاصم خان اور حمزہ خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، دلاور خان ٹیم کے ریفری کے فرائض انجام دینگے۔