ایک نیوز نیوز: ورلڈ کپ کے فائل میں کوالیفائی کرنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز چھوڑ دی جبکہ نسیم شاہ نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد وہ پشاور زلمی میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
دوسری جانب فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو الوداع کہہ دیا ہے ۔ تاہم وہ کس ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ہیں۔