جعلی شادیاں کرنے والا گروہ سرگرم،لاکھوں کے فراڈ کاانکشاف

Nov 11, 2022 | 18:12 PM

ایک نیوز نیوز:کوٹ ادو ،دائرہ دین پناہ میں جعلی شادیاں کرنے والا گروہ نے لوٹ مارمچادی۔

تفصیلات کے مطابق جعلی گروہ لڑکی والوں سے لاکھوں روپےہتھیا کردونمبرنکاح نامے پرشادیاں کرنے لگا۔دائرہ دین پناہ کی حدود میں شعیب گل نامی شخص نے شادی کے لئے لڑکی کے والد سے 5لاکھ روپے بھی وصول کئے ۔دوسری شاد ی میں لڑکی کو بغیروارثوں کے لکھا گیا اور نکاح بھی دوسری یونین کونسل میں دکھایاگیا۔بارات کے پہنچنے سے قبل ہی پہلی بیوی نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔

پولیس نے موقع پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔

مزیدخبریں