حافظ سعد رضوی سوشل میڈیا پر متحرک، ٹویٹر نے اکاؤنٹ ویری فائی کردیا

حافظ سعد رضوی سوشل میڈیا پر متحرک، ٹویٹر نے اکاؤنٹ ویری فائی کردیا

 ایک نیوز نیوز: امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کے  اکاؤنٹ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے ویری فائی کردیا ہے جس کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کا نشان بھی  آگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان اس وقت پاکستان کی چوتھی اور پنجاب کی تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہے ۔ ٹی ایل پی سوشل میڈیا پر کافی اثر و رسوخ رکھتی ہیں جن میں سے ایک اہم پلیٹ فارم ٹویٹر بھی ہے۔ تاہم فیس بک کی جانب سے حافظ سعد رضوی اور ان کی جماعت پر پابندیاں عائد ہیں۔

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد 47 ہزار سے زائد ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ ٹویٹر فالوورز والی سیاسی شخصیت سابق وزیراعظم عمران خان ہیں جن کے اس وقت فالوورز کی تعداد 18.2 ملین ہے جو کہ تقریبا پونے 2 کروڑ سے زائد ہے۔ اسی طرح ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے ٹویٹر فالوورز 7.7  ملین ہیں جوکہ تقریبا 77 لاکھ بنتے ہیں۔ اسی طرح وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ٹویٹر فالوونگ 4.9  ملین ہے جوکہ 49 لاکھ بنتی ہے۔