ایک نیوز نیوز: صحافی ارشد شریف پرتشدد کے حوالے سے فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹرمحمدنصیر کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں پتہ چل سکتا ہے کہ تشدد ہوا ہے یا نہیں۔
فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر محمد نصیر نے انٹرویو میں کہا کہ 3 گھنٹے تک کسی پر تشدد ہوا ہے تو پوری باڈی کو بلیک ہونا چاہیے۔اندازے کے مطابق بتا سکتے ہیں کہ کتنی دیر تشدد ہوا ہے۔جسم پر پڑنے والے نشانات سے تشدد کا اندازہ لگایا جاتا ہے ۔
ڈاکٹرمحمد نصیر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں گولی کتنے فاصلے سے لگی ہے یہ بھی پتہ چلایا جاسکتا ہے۔گولی قریب سے لگی یا دور سے یہ بتایا جا سکتا ہے کتنی فٹ کا فاصلہ تھا یہ تعین نہیں کیا جاسکتا۔ گولی ایک سے 2 فٹ قریب سے لگی ہو تو پوسٹ مارٹم میں پتہ لگ جاتا ہے اور گولی قریب سےلگی ہو تو جسم کا اوپری حصہ جھلس جاتا ہے۔