عمران خان پر حملہ، تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

Nov 11, 2022 | 17:15 PM

ایک نیوز نیوز: پنجاب حکومت نےسابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کو تبدیل کر دیا۔

گزشتہ روز ہی پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی تھی۔

دوسری طرف پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی 24 گھنٹے کے اندر ہی تشکیل نو کردی۔ نئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کریں گے۔ طارق رستم چوہان، احسان اللہ چوہان، ملک طارق محبوب، نصیب اللہ خان بھی جے آئی ٹی کے ممبر کمیٹی ہونگے اس دوران جے آئی ٹی کسی اور کو بھی ممبر کے طور پر شامل کر سکے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II سی پی او لاہور طارق رستم چوہان تھے۔

مزیدخبریں