ایک نیوز نیوز:سندھ حکومت نے مذاکرات کے نام پر گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کے رہنماؤں کو سندھ سیکرٹریٹ بلا کر قائد نرسز اعجاز کلیری سمیت متعدد کو ایک بار پھر سے گرفتار کرلیا گیا ۔
رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف مظاہرین کی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ،واٹرکینن، لاٹھی چارج بھی کیاگیا۔لیڈی پولیس نے متعدد خواتین مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ متعدد خواتین کی حالت غیرہوگئی۔ پولیس نے ڈاکٹرضیا الدین روڈ سے مظاہرین کو منتشرکردیاگیا۔پولیس کے لاٹھی چارج اور واٹر کینن گن سے بچنے کے لئے مظاہرین گلیوں میں چلے گئے۔
سابق رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نےگرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور پولیس گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔محمد حسین کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے۔سندھ پولیس جرائم کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے ۔