شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر عائشہ عمر کا ردعمل آگیا

Nov 11, 2022 | 16:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے پاکستان  کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی کرنے سے متعلق صارفین کی غلط فہمی دور کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی کے بعد عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ کرائے گئے فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کیں جس پر صارفین کے تبصروں کا انبار لگ گیا۔

  عائشہ عمر اور شعیب ملک کے  اس فوٹو شوٹ پر مداحوں نے سخت تنقید کی جب کہ کچھ افراد نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردی تھی۔

ایک صارف کی جانب سے عائشہ عمر کی شئیر کردہ تصویر پر کمنٹ کیا گیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟ جس پر اداکارہ اس تبصرے کو نظر انداز نہیں کرسکیں اور جواب میں کافی طویل کمنٹ کیا۔ عائشہ عمر نے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، شعیب ملک کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

عائشہ عمر نے کمنٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں۔ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں ۔

مزیدخبریں