ایک نیوز نیوز: (سلیمان اعوان ) عدالت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ریلیف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل سروس ٹربیونل نے سی سی پی او کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران ٹربیونل کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو 3 روز میں عہدے کا چارج چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،5 نومبر کو عہدے سے معطل کر دیا۔
ٹربیونل کو مزید بتایا گیا کہ وفاقی حکومت تھانہ گرین ٹائون میں 2 وفاقی وزراء کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کے الزامات پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
ٹربیونل کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت رولز آف بزنس کے تحت وزیر اعلی پنجاب کو سی سی پی او کے تقرر و تبادلوں کا اختیار حاصل ہے، وفاق کے عہدے سے معطلی اور ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کئے جائیں۔
فیڈرل سروس ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد غلام محمود ڈوگرکے معطلی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا۔
عدالت نے سی سی پی او کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا ہے۔