حکومت نے ڈی جی نیب لاہور کو ہٹا دیا

حکومت نے ڈی جی نیب لاہور کو ہٹا دیا

ایک نیوز نیوز: حکومت نے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی )  نیب لاہور کو عہدے سے ہٹا دیا۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو تبدیل کردیا گیا ہے اور انہیں نیب اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امجد مجید کو ڈی جی نیب لاہور کا اضافی چارج دے دیا گیا،امجد مجید نیب لاہور میں 20 گریڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو گرفتار کرنے میں ناکامی پر  سلطان مرزا کو تبدیل کر کے جونئیر افسر کو قائم مقام ڈی جی نیب لگایا۔  اسلام آباد ہیڈ کواٹر نے ہدایات دی ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف جلد از جلد انکوائریز شروع کر کہ گرفتاریاں کی جائیں۔