شہباز شریف کی نوازشریف سےنئی اہم تعیناتی پرمشاورت مکمل

شہباز شریف کی نوازشریف سےنئی اہم تعیناتی پرمشاورت مکمل
کیپشن: شہباز شریف کی نوازشریف سےنئی اہم تعیناتی پرمشاورت مکمل

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے قائد نوازشریف سے اہم تعیناتی پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ان دنوں لندن میں ہیں، جہاں انہوں نے اپنے قائد نوازشریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دونوں بھائیوں میں یکے بعد دیگرے دو ملاقاتیں ہوئیں اور اس ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، معاشی مسائل اور رواں ماہ نئے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا لندن مشن مکمل ہوچکا ہے، جس کے بعد آج شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف وطن واپس لوٹیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی تعیناتی کے لیے نواز شریف سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور اہم تعیناتی کے ناموں کو وقت سے پہلے ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ حتمی فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں ہو گا۔

نواز شریف نے وزیراعظم کو الیکشن مقررہ مدت پر کرانے کا مشورہ دیا ہے اور عمران خان کے لانگ مارچ پر کوئی ردعمل ظاہر نہ کرنے کا بھی کہا ہے۔

نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں معاشی بحران کو قابو کیا جائے۔