ن لیگ کے سابق چیئر مین نا معلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

Nov 11, 2022 | 13:39 PM

ایک نیوز نیوز: سیالکوٹ میں تھانہ موترہ کے علاقہ میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے  پاکستان مسلم لیگ ن  گھوئینکی  کے سابق چئیرمین بشیر احمد گھمن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقع گھوئینکی اڈہ پر پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے مقتول کو ٹانگ اور پیٹ پر فائر لگے جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اور فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-11/news-1668155809-3947.mp4

پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے مقتول کے خلاف تھانہ موترہ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا۔

مزیدخبریں