ایک نیوز نیوز: ریلویزکالونی مغلپورہ میں خاتون قتل کرنے والے مجرم کو سزاۓ موت سنا دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سلیمان خان کو سزاۓ موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشنز جج لاہور نے سنایا ہے۔ مسلح ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ریلوے کالونی مغلپورہ میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو قتل کیا تھا۔ آئی جی ریلویز کی سخت ہدایت پر ڈی آئی جی نارتھ نے مجرموں کی گرفتاری کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی تھی۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ریلویز پولیس کی میرٹ پر مبنی تفتیش کے نتیجے میں عدالت نے مجرم کو بھاری جرمانے کے ساتھ سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ ریلویز پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرکے تفتیش کو مکمّل کیا ۔ مجرم سرگرم ڈکیت گینگ کا رکن بھی تھا۔