ایک نیوز نیوز: حافظ آباد میں کالیکی منڈی میں 11 سالہ یاسین کو چچا زاد بھائی نے اینٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق یاسین گزشتہ شام 4 بجے سے گھر سے لاپتہ ہوا تھا۔ خونی واردات میں 15 سالہ ملزم نے یاسین کو اپنے گھر کی چھت پر قتل کیا ۔ ورثا کے تلاش کرنے پر ملزم پر شک گزرا تو ملزم نے خود اقرار جرم کر لیا۔ملزم کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ اس نے یاسین کو گھر کی چھت ہر اینٹوں کر وار سے قتل کیاہے۔
ڈی پی او حافظ آباد رائے مظہر اقبال نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے ایس ڈی پی او صدر سرکل احسان اللہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یاسر نے 10 سالہ یاسین کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی اور شور کرنے پر قتل کیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے ڈی این اے سمیت تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہے۔ یاسین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔تمام پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ کی تفتیش کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر یکسو کیا جائے گا۔گرفتار ملزم یاسر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔