ایک نیوز نیوز: بھارت کے شہر چنئی میں ریٹائرڈ ریلوے ملازم نے بریانی مانگنے پر بیوی کو آگ لگا دی۔
رپورٹ کے مطابق جلتے وقت دوران پدماوتی نے شوہر کو بھی گلے لگا لیا جس سے وہ بھی جھلس گیا۔74 سالہ کروناکرن نامی شخص گھر بریانی لایا تو اہلیہ نے بھی کھانے کے لیے مانگی جس پر اس نے بیوی کو آگ لگا دی۔ میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا70 سالہ پدماوتی منگل کوانتقال کر گئی جبکہ کروناکرن گزشتہ روز فوت ہوگیا۔
پڑوسیوں کی جانب سے میاں بیوی کو بےہوشی اور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا ان دونوں کے جسم آدھے جل چکے تھے۔
پدماوتی نے پولیس کو بیان دیاتھا کہ پیر کو رات آٹھ بجے خاوند ریسٹورنٹ سے بریانی لایا تھا اور اکیلے ہی کھا رہا تھا۔خاتون نے کہا کہ جب میں نے اس سے پوچھا کہ میرے لیے کیوں نہیں لائے؟ تو پہلے اس نے غصہ کیا اور بعد ازاں تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔