ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 22 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 64 پیسے پر بند ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر227 روپے 75 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/iN5Qb0mCM3 pic.twitter.com/TwPsimLhDV
— SBP (@StateBank_Pak) November 11, 2022
گزشتہ روز صبح میں سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مہنگا ہونے والا ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 42 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42897 پر آ گیا ہے۔