پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین پر کام شروع، کہاں چلے گی؟

Nov 11, 2022 | 11:37 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سندھ حکومت کی جانب سے   کراچی سےسکھر تک بلٹ ٹرین چلانےکے منصوبے  پر غور کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر  شرجیل میمن  کی زیر قیادت بی آر ٹی یلولائن پراجیکٹ کے متعلق اجلاس ہوا جس میں عالمی بینک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی بینک کے نمائندوں نے بی آر ٹی یلولائن کے روٹ کا سروے کرنے پر اتفاق کیا ۔ عالمی بینک کے نمائندگان کی جانب سے بتایا گیا کہ یلو لائن منصوبے پر تقریبا 438 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ عالمی بینک کے وفد کی جا نب سے کراچی میں 300 الیکٹرک بسیں لانے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔  کراچی میں داؤد چورنگی سے نمائش چورنگی تک 21 کلو میٹر کا کوریڈور بھی تعمیر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں