ایک نیوز نیوز: پاکستانی اداکار حسن نعمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری طلاق ہوگئی ہے لیکن یہ باہمی رضا مندی سے نہیں ہوئی ہے۔
اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نعمان حسن نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اہلیہ سے طلاق نہیں چاہتے تھے ان کی طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی اور انہوں نے اپنی بیٹیوں کی وجہ سے پوری کوشش کی کہ ایسا نہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ میں اپنی بیٹیوں کے لیے بہت فکرمند ہوں، چاہتا ہوں کہ وہ زندگی کو بھرپور طرح سے گزاریں۔
حسن نعمان کا اپنی انسٹا پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر کہوں گا کہ میں شادی پر یقین رکھتا ہوں اور یہ طلاق نہیں چاہتا تھا بالخصوص اپنی بیٹیوں کے لیے، کہ وہ دونوں والدین کے بغیر زندگی گزاریں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحیثیت مسلمان میں ان کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ مدیحہ رضوی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی اور اداکار حسن نعمان کی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔