جناح ہسپتال لاہور میں فری ٹیسٹ کی سہولت ختم 

Nov 11, 2022 | 11:03 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: جناح ہسپتال لاہور میں مریضوں کیلئے فری ٹیسٹ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے،  ہیپا ٹائٹس اور کینسرکے مریضوں کو ٹیسٹ کرانے کیلئے  اب فیس ادا کرنا ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں بلڈ ٹیسٹ ، الٹرا ساونڈ ، سی ٹی سکین، ایکسرے کے لیےاب مکمل  فیس ادا کرنا ہو گی، انڈو سکوپی، پی سی آر ، ایکو کارڈیو گرافی اور لیتھرو سکوپی کے ٹیسٹ پر بھی  فیس ادا کرنا پڑے گی ،  اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے آؤٹ ڈو ر میں آنے والے مریضوں کا کوئی بھی ٹیسٹ اب مفت نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایم ایس جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا حق ہے ، ان کے ٹیسٹ مفت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں