سیمی فائنل میں شکست، بھارتی کپتان،کوچ سمیت اہم کھلاڑی اسکواڈسے باہر

Nov 11, 2022 | 10:50 AM

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شکست کھانے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ اور متعدد کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔

رپورٹ مطابق بھارتی ٹیم کے تمام کوچنگ اسٹاف کو بھی آرام دیا گیا ہے دورۂ نیوزی لینڈ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کوچ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ میں ہاردیک پانڈیا ٹی 20جبکہ شیکھر دھون ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے۔ بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایک راہول اور روی چندرن ایشون پہلے ہی بھارتی اسکواڈز میں شامل نہیں تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 18 نومبر سے ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وائٹ بال سیریز کے میچز کا آغاز کرنا ہے۔

مزیدخبریں