ایک نیوز نیوز: وفاقی حکومت نے گندم کی ضروریات پوری کرنے کیلئے روس سے 8 کروڑ روپے مہنگی گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے روس سے گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ گندم کی ضروریات پوری کرنےکیلئے روس سے 60 کروڑ روپے مہنگی گندم خریدی جائے گی۔
اعلی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے خریدی جانے والی گندم کی پورٹ پر لاگت 8 سو 92روپے فی دس کلو پڑے گی جبکہ درآمد گندم پر پورٹ سے اسٹیشن پہنچنے کے چارجز بھی عائد کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملکی گندم کی مارکیٹ میں 10 کلو کی قیمت 8سو 72 روپے تک ہے جبکہ روس سے خریدی جانے والی 3لاکھ ٹن گندم پر 8 کروڑ روپے اضافی لاگت آئے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ روس سے خریدی جانے والی گندم کی امپورٹ ابھی تک شروع نہیں ہو سکی، روس سے درآمدی گندم 15 جنوری 2023 تک درآمد کی جا سکے گی۔