ایک نیوز نیوز:سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں،حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اور وکلاء نے شرکت کی،حلف اُٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 15 ہوگئی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔