آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے: شیخ رشید

Nov 11, 2022 | 09:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے اختیار اور فارغ وزیراعظم ایمرجنسی میں 4 دِن سے لندن بیٹھا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بزدل اور مفرور نواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزیراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے، 20 دن ٹی وی نہیں ٹویٹر پرنظر آؤں گا۔

مزیدخبریں