ایک نیوز نیوز: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے اختیار اور فارغ وزیراعظم ایمرجنسی میں 4 دِن سے لندن بیٹھا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بزدل اور مفرور نواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزیراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے۔
بے اختیار اور فارغ وزراعظم ایمرجنسی میں4 دِن سے لندن بیٹھا ہے ارمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے بزدل اور مفرورنواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے 20 دن ٹی وی نہیں ٹویٹر پرنظر آؤں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 11, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے، 20 دن ٹی وی نہیں ٹویٹر پرنظر آؤں گا۔