ایک نیوز نیوز: مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں غیرملکیوں کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرسروس حکام کا کہنا تھا کہ دارالحکومت مالے میں متاثرہ عمارت کی بالائی منزل سے 10 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 9 بھارتی اور ایک بنگلادیشی شہری شامل ہیں.
حکام کے مطابق آگ پر قابوپانے میں چار گھنٹے لگے جبکہ عمارت میں آگ گراؤنڈ فلور پر موجود گیراج سے شروع ہوئی۔
آگ لگنے کہ وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
مالے کی نصف آبادی بھارت،بنگلادیش،پاکستان،نیپال،سری لنکا کے شہریوں پرمشتمل ہے۔