جسٹس عامر فاروق نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھا لیا

Nov 11, 2022 | 09:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس اطہرمن اللہ کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں