ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کم عمر ملازم کو مبینہ طورپر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لڑکے کے ہسپتال لانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ، جس میں دیکھا گیا کہ لاش کو ایک خاتون اپنی کار میں رکھ کر ہسپتال لائی ، خاتون نے ایک ملازم کی مدد سے لاش ہسپتال میں منتقل کی ۔
پولیس سرجن جناح ہسپتال ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں 12 سے 14 سال تک کے لڑکے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے لایا گیا ، لڑکے کی لاش کو بہادر آباد تھانے کے پولیس اہلکار لائے تھے ۔ ویڈیو میں نظر آنے والی کار فرحت جاوید نامی شخص کے نام پر ہے ، کم عمرلڑکا گھریلو ملازم ہے جسے بد ترین تشدد کر کے قتل کیا گیا ، لڑکے کی ٹانگوں اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،لڑکے کے ساتھ بدفعلی کے شواہد بھی ملے ہیں ،حتمی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گی ۔
کراچی:کم عمر ملازم کو بد ترین تشدد کے بعدقتل کر دیا گیا
Nov 11, 2022 | 09:24 AM