ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے پہلے ہی میلبرن میں بارش شروع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے پہلے ہی میلبرن میں بارش شروع
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے پہلے ہی میلبرن میں بارش شروع

ایک نیوز نیوز: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے پہلے ہی میلبرن میں بارش شروع ہو گئی، پاکستان ٹیم آج کا ٹریننگ سیشن انڈور میں کرے گی۔

اس سے قبل ہی آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا تھا۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو فائنل کے موقع پر بارش کا 95 فیصد امکان ہے جبکہ پیر کو بھی بارش کے 95 فیصد امکانات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق اگر فائنل یا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہوئے تو مقابلہ ریزرو ڈے پر جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل تصور کرنے کیلئے اننگز میں کم از کم دس، دس اوورز کا کھیل لازمی ہے، بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے وہ رکا تھا۔

اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ ہوا تو پھر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔