جہانیاں:مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لائبریری قائم کرلی

جہانیاں:مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لائبریری قائم کرلی
جہانیاں(ایک نیوز نیوز) کتاب اور انسان کا تعلق صدیوں پرانا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے باعث وقت گزرنےکےساتھ یہ تعلق کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس تعلق کو پروان چڑھانے کیلئےجہانیاں کے مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لائبریری قائم کی ہےِ۔

کتاب بہترین دوست ہے۔اس کا عملی مظاہرہ کیا جہانیاں کےنواحی گاؤں ایک سو چھتیس دس آر کےنوجوانوں نے۔جنہوں نے ذاتی جگہ پر لائبریری قائم کی ہے۔قریبی دیہات کےطلباء اور پڑھنے کےشوقین افراد ان کتابوں سےمستفید ہورہےہیں۔


شہریوں کا کہنا ہے سرکاری سطح پر لائبریری نہ ہونے کی وجہ سے مقامی نوجوانوں کا یہ اقدام لائق تحسین ہے۔جس سے طلباء میں پڑھائی کا رجحان بڑھے گا۔

جہانیاں میں واحد سرکاری لائبریری کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔اہل علاقہ نے سرکاری لائبریری کی تعمیرنو کامطالبہ کیا ہے۔