صادق آباد:پاکستانی تاریخ کا پہلا بوٹ کلینک تیار کر لیا گیا

صادق آباد:پاکستانی تاریخ کا پہلا بوٹ کلینک تیار کر لیا گیا
صادق آباد(ایک نیوز نیوز) صادق آبادکے دریائی علاقہ بھونگ میں پاکستان کی تاریخ کے پہلے بوٹ کلینک کا آغاز کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کی لہروں پر چلنے والی یہ بوٹ منی ہسپتال سے کم نہیں، بوٹ کلینک میں 1فی میل ڈاکٹر ایک میل ڈاکٹر اور پیڑامیڈکس اسٹاف ،فارمیسی کی سہولت موجود ہے. بوٹ کلینک میں حفاظتی ٹیکے ،خاندانی منصوبہ بندی ،ہیپاٹائیٹس ،غذا یت ودیگر امراض کا علاج ممکن ہے. دریائے سندھ کے دونوں جانب علاج کی فری سہولت فراہم کررہے ہیں یہ اپنی نوعیت کا پاکستان کا پہلا بوٹ کلینک ہےکچہ کے علاقے میں3ڈاکنگ پوائنٹ بنائے ہیں.
https://youtu.be/yqcU3GTlSy4
مسقتبل میں ان کی تعداد 8کردی جائے گئی کچہ کے ایسے علاقے جہاں نہ ڈاکٹر نہ ہسپتال کی سہولت ہے وہاں روزانہ 70سے 80 مریضوں کا علاج کیا جارہاہے. یہ بوٹ کلینک ہفتے میں 5دن علاج کی سروسز فراہم کررہاہے پرخطر علاقے اور دریاکی موجیں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی کچہ کے پسماندہ ترین علاقوں میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں. ان علاقوں میں خواتین مریضوں کی تعداد زیادہ ہےکچہ کے علاقوں میں۔بوٹ کلینک کا آغاز تازہ ہوا کا جھونکا ہےہم اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمارے علاقوں میں نہ اسکول ہے نہ ہسپتال ہے ہمارے بچے بیماری کی حالت میں بروقت علاج نہ ہونے سے مرجاتے ہیں .