دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم میں سرفراز کی واپسی

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم میں سرفراز کی واپسی
لاہور(ایک نیوز نیوز) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے35 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ تجربہ کار بلے باز اسد شفیق، محمد عامر اور شعیب ملک کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کی بھی قیادت کریں گے۔ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ خوشدل شاہ، محمد حیفظ، روحیل نذیر، فخر زمان، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، دانش عزیز، فواد عالم، عبد اللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود اور ذیشان ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔