حکومت کا مزارات،سنیما گھر ،تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ

Nov 11, 2020 | 09:00 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ،حکومت کا مزارات،سنیما گھر ،تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ ،شادی اور دیگر اجتماعات میں پانچ سو سے زیادہ لوگ شریک نہیں ہونگے ، اسد عمر کہتے ہیں تمام سیاسی قیادت کو مل کر عوام تک آگاہی پہنچانی چاہیے ،این سی او سی نے کورنا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث مزارات، سنیما اور تھیٹر بند کرنے سمیت موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگاہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا۔جس میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لیےبڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔شرکاء کو بتایا گیابیماری میں3 گنا اضافہ ہوا ہے۔زیادہ خطرے والے علاقوں میں پابندیاں بڑھائی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےمزارات،سنیما گھروں اورتھیٹرز کو فوری بند کردیاجائے۔20نومبر سے شادی کی تقریبات میں 500سے زیادہ افرادکو مدعو نہیں کیا جاسکے گا۔بازار اور مارکیٹیں جلد بند کرنے اور مخصوص دنوں کیلئےکھولنے کی تجویزپربھی غور کیا گیا۔

تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہےجس کےباعث موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔16 نومبرکو وفاقی اورصوبائی وزرائےتعلیم این سی او سی اجلاس میں شرکت کریں گےجس میں چھٹیوں سےمتعلق فیصلےکاامکان ہے۔

این سی او سی نے بیماری پرقابو پانے کیلئےتجاویز پرفوری عملدرآمدپر زور دیا ہے۔وفاقی وزیراسدعمر کا کہنا ہےعوام میں آگاہی پیدا کرنےکیلئےسیاسی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔
مزیدخبریں