تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ صدر دین ڈیرہ غازی خان کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے. جس میں دو اسلحہ سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے. جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے .جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے.
ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب نے ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین ملک روف نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین رؤف نواز کو اطلاع موصول ہوئی کہ دو اسلحہ سمگلر جو کہ صوبہ کے پی کے سے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ لے کر صوبہ پنجاب ڈیرہ غازی خان سمگل کر رہے ہیں، اگر بروقت کاروائی کی جائے تو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا سکتا ہے.
جس پر ایس ایچ او نے ایک پولیس پارٹی تشکیل دے کر ہر آنے جانے والی گاڑی کی تلاشی شروع کردی دورانے تلاشی ملزم انعام اللہ،ساجد اللہ کی کار کے خفیہ خانوں میں سے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے. گرفتار کئے گئے ملزمان نے اعتراف کیاہے کہ وہ پہلے بھی تین بار اسلحہ سمگل کرچکے ہیں اور اب وہ یہ اسلحہ ڈیرہ غازی خان کے رہائشی صابرعلیانی اور رحمت اللہ نامی شخص کو دینےجارہے تھے .جبکہ کہ ملزمان کے قبضے سے 23 پسٹل 2 کلاشنکوف 5 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔