لیاقت پور: چوری‘ ڈکیتی کی وارداتیں‘عوام نقدی، قیمتی سامان سے محروم

Nov 11, 2020 | 07:00 AM

admin
لیاقت پور(ایک نیوز نیوز) تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود بستی رونجھا میں ڈکیتی کی واردات 5 نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر کئی گھنٹے تک لوٹتے رہے، آئے روز وارداتوں سے اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار اہل علاقہ کا ڈی پی او رحیم یار خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ.

تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود بستی رونجھا میں ڈکیتی کی واردات 5 نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر کئی گھنٹے تک لوٹتے رہے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے ،لیکن پولیس صرف تھانہ تک محدود ہوکر رہےگئی.

ڈکیتی کا یہ افسوسناک واقعہ کچی محمدخاں کی بستی رونجھا میں پیش آیا جہاں 5 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور خواتین کے کانوں میں سونے کی بالیاں زبردستی چھین لیں.

پولیس کی ناکامی یا کچھ اور آئے روز بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں نے ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز سے فوری نوٹس لینے اور جرائم کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
مزیدخبریں