ویب ڈیسک:سعودی عرب نےخواتین کےمصنوعی ناخن اور پلکیں لگانے پرپابندی لگادی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر میونسپل اور رورل افئیرز نےفیکٹریوں اور اسٹورز میں کھانے کی تیاری کے کام کے ساتھ منسلک خواتین پرکاسمیٹیکس جیسے کہ ناخن پالش، نقلی آئی لیشز سمیت طاقتور پرفیوم کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ۔سعودی حکومت کاکہناہےکہ یہ اقدام گوشت،دودھ سمیت دیگر غذاؤں اور کھانوں کو بدبواور آلودگی سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
وزیرمیونسپل اور رورل افئیرز کی جانب سے فیکٹریز اور اسٹورز کو عندیہ دیا گیا ہے کہ خواتین اور مرد ملازمین کو تمام قسم کے ہائی اسٹینڈرڈز اپنانے سمیت ہائیجین کا بھی خاص خیال رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں ریستوران، فیکٹری یا اسٹور کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وزارت کی جانب سے اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ پرسنل ہائیجین کی پریکٹس جس میں نجی ہائیجین بھی شامل ہے۔
ایک صحت مند پریکٹس اور عادات جو خوراک کو آلودگی کے خبر سے دوچار کر سکتی ہیں، اگر وہ موثر نہ ہوں اور مناسب طریقے سے کام کریں۔ یہ سب سماج میں صحت مند انسانی زندگی کو فروغ دیں گی۔
جبکہ سعودی وزارت کی جانب سے متعلقہ اداروں اور ریستوران کو کھانے کے مقامات پر سگریٹ نوشی، کھانے کی آلودگی روکنے، الیکٹرانک سیگریٹ، تمباکو کا استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایات کی ہیں۔