عارف علوی چیئرمین پی ٹی آئی نامزد؟سابق صدرنےوضاحت دیدی

عارف علوی چیئرمین پی ٹی آئی نامزد؟سابق صدرنےوضاحت دیدی
کیپشن: Arif Alvi chairman PTI nominee? Former president explained

ایک نیوز:تحریک انصاف کی طرف سےچیئرمین نامزدکرنےکی افواہوں پرسابق صدرنےوضاحت دےدی۔
تفصیلات کےمطابق سابق صدرعارف علوی نےاپنےبارےمیں تحریک انصاف کےچیئرمین شپ کی افواہوں بارےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابق(ٹوٹیر)پرایک پیغام جاری کیاجس میں انہوں نے وضاحت دی کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

عارف علوی کاکہناتھاکہ غیر ضروری قیاس آرائیاں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی مجھے پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میرے قائد کی طرف سے ایسا کوئی تصور نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ان سے ملاقات میں اس پر بات ہوئی۔ یہ قیاس آرائیاں ایسی پارٹی میں الجھن پیدا کرتی ہیں جس کی قیادت غلط اور ناانصافی سے قید ہے لیکن ہزاروں گرفتاریوں، جبر، بربریت اور تشدد کے باوجود پی ٹی آئی متحرک ہے۔
سابق صدرکامزیدکہناتھاکہ چیئرمین گوہر خان پارٹی کی بہت اچھی قیادت کر رہے ہیں پارلیمنٹ میں بھی موجود ہیں میں پاکستان کے عوام کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ ساتھ ایک جھوٹا، جذباتی اور غیر معقول منظرنامہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانیے پھیلائے جا رہے ہیں۔ بحیثیت قوم ہمیں اپنی جدوجہد میں متحد رہنا چاہیے۔