وزارتوں ،سرکاری اداروں کوای آفس پرمنتقل نہ کرنےپروزیراعظم براہم

May 11, 2024 | 16:54 PM

ایک نیوز: وزارتوں ڈویژنوں اور وفاقی سرکاری اداروں کو ای آفس پر منتقل نہ کرنے کےمعاملےپروزیراعظم شہبازشریف نےمنصوبے پر عمل درآمد میں سست روی پربرہمی کااظہارکیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےپاک سیکرٹریٹ میں واقع تمام وزارتوں اور اداروں کو ای آفس پر منتقل کرنے اورتمام وزارتیں ڈویژن وفاقی ادارے مینوئل فایلنگ ختم کرنےکی ہدایت کردی۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم نےتمام فائل ورک کوای آفس منتقل کیا جائے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تمام وزارتوں سے منصوبے پر عمل درآمد کی رپورٹ لیکر ایک ماہ میں وزیراعظم آفس میں پیش کرنےاور متعلقہ وزراء کو بھی ای آفس منصوبے کی نگرانی اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔

مزیدخبریں