فوادچودھری کیخلاف اداروں کوبغاوت پراکسانےکاکیس بغیرکارروائی کےملتوی

May 11, 2024 | 16:14 PM

ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس میں سماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی گئی۔
فوادچودھری اپنے وکیل قمر عنایت راجہ اور فیصل فرید کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے فواد چودھری کی حاضری لگائی، فاضل عدالت میں تاحال جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔
  عدالت نے کیس کی سماعت 4 جون تک کیلئے ملتوی کردی، فوادچودھری کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں