پنجاب حکومت کاگندم نہ خریدنےکافیصلہ

پنجاب حکومت کاگندم نہ خریدنےکافیصلہ
کیپشن: Punjab government has decided not to buy wheat

ایک نیوز:پنجاب حکومت نےکسانوں سےگندم نہ خریدنےکافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت اس بار کوئی گندم نہیں خرید رہی ،پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا ، پنجاب حکومت کے پاس ایک سال کی گندم کا سٹاک موجود ہے ۔

ذرائع کےمطابق پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں ، کسان کا نام لے کر مڈل مین شور مچا رہے ہیں ، گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔