اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورزپرمہنگائی کاطوفان

May 11, 2024 | 15:44 PM

ایک نیوز:اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورزپرمہنگائی کاطوفان آگیا۔
تفصیلات کےمطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اوپن مارکیٹ کی نسبت 1721 روپے مہنگا ہوگیا ۔
سرکاری دستاویز کےمطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک من آٹا 5680 روپے میں دستیاب ہےجبکہ عام مارکیٹ میں 40 کلو آٹا 3949 روپے میں دستیاب ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹےکا تھیلا اوپن مارکیٹ سے 860 روپے مہنگاہوگیا یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹےکا تھیلا 2840 روپے میں فروخت ہورہاہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 1980 روپے میں دستیاب ہے۔

سرکاری دستاویز کےمطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت فی کلو 11 روپے سے زائد مہنگی ہوگئی،یوٹیلی سٹورز پر چینی 155 ، روپےفی کلوجبکہ اوپن مارکیٹ میں 144 روپےفی کلو میں دستیاب ہے، سیلا چاول یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت فی کلو 31 روپے مہنگے ہوگئے،اوپن مارکیٹ میں چاول 314 ، فی کلویوٹیلیٹی سٹورز پر 345 روپےفی کلو میں دستیاب ہے۔

مزیدخبریں